اوٹاوا(این این آئی)اونٹاریو کی خاتون سیاست دان نے روزہ رکھ کر افطار ڈنر میں شرکت کی اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی خا تون سیاست دان کیتھ لین وائن نے مسلم کینیڈین کمیونٹی سے اظہار یکجہتی اور بین العقائد ہم آہنگی کی منفرد مثال قائم کی ۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کمیونٹی افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا جس میں اونٹاریوکی پریمئر نے اظہار یکجہتی او ر مقدس مہینے کے احترام میں روزہ رکھ کر شرکت کی اور مغرب کی اذان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع پرکیتھ لین نے اپنی پوری ٹیم اور اونٹاریو کی حکومت کی جانب سے کینیڈین مسلمانوں کو رمضان کریم کی دلی مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے روزہ رکھ کر معلوم ہوا کہ واقعی روزہ کس قدر صبرو اسقامت کا درس دیتا ہے اور مسلمانوں میں کتنا برداشت اور ایمان ہے۔واضح رہے اس افطار ڈنر میں کیتھ لین سمیت ممبر آف پارلیمنٹ اندرا نائیڈو اور گریٹر ٹورانٹو ایریا سے اراکین پارلیمنٹ، مسسی ساگا کی مئیر بونی کرمبی،اور برامپٹن کی مئیر لنڈا جیفری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
کینیڈا کے معروف سیاستدان کے بعد ایک اورخاتون سیاستدان نے بھی روزہ رکھ لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































