اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ہونا چاہئے یا نہیں؟،سعیدہ وارثی نے اپنے موقف کا اعلان کردیا

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ کی سینئر خاتون سیاستدان سعیدہ وارثی نے برطانیہ کو یورپی کیمپ میں رکھنے کے حمایتی گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اس کے مخالف گروپ پر جھوٹ بولنے، نفرت پھیلانے اور غیر ملکیوں سے نفرت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے جمعرات کے روز یورپی یونین کے 28 ممالک کے بلاک سے علیحدگی اختیار کرنے یا اس میں رہنے کے حوالے سے ہونے والے ریفرینڈم میں برطانوی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جس کا مقصد خطے میں برطانیہ کے لیے اقتصادی اور سیاسی حوالوں سے دور رس نتائج کا انتخاب کرنا ہے۔سابق برطانوی وزیر اور حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سابق چیئر پرسن سعیدہ وارثی نے اپنے سابقہ گروپ پرغلط تجاویز دینے کا الزام عائد کیا، جس میں کہا جارہا ہے کہ یورپی یونین کے بلاک میں رہنے سے مستقبل میں برطانیہ کو ترک اور شامی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی کرنا پڑسکتی ہے۔سعیدہ وارثی نے دی ٹائمز نیوز پیپر کو بتایا کہ کیا ہم صرف ایک مہم میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جھوٹ بولنے، نفرت پھیلانے اور غیر ملکیوں سے نفرت کرنے کے لیے تیار ہیں؟ میرے لیے یہ ایک بہت دور کا قدم ہے۔ووٹ لیوو آرگنائزیشن‘ یا علیحدگی کے لیے ووٹ کی تنظیم کے حکام نے سعیدہ وارثی کے بیان کو مسترد کیا، جبکہ گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ انھیں یاد نہیں کہ سعیدہ وارثی نے ان کے گروپ میں کب شمولیت اختیار کی تھی اور وہ خاتون سیاستدان کے اعلان سے حیران ہیں۔ترجمان کے مطابق وارثی نے یورپی یونین کے بلاک سے علیحدگی مہم میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کیا تاہم یورپی یونین سے علیحدگی کیس کے لیے ان کی طویل جدوجہد شامل ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…