ماسکو(این این آئی)روسی صدر پوٹین کا معیشت میں سرکاری عمل دخل کم کرنے اوردوکروڑ تک ملازمتیں دینے کا اعلان ،روسی صدر ولادی میر پوٹین نے معیشت میں سرکاری عمل دخل کم کرنے اور یوں روسی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے آبائی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے روسی اداروں میں ملازمتوں کی تعداد سن 2025ء تک تین سے بڑھا کر اکیس ملین تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پوٹین نے یہ بھی کہا کہ مشرق و مغرب کے مابین تناز عات کے باوجود وہ کوئی نئی سرد جنگ نہیں دیکھ رہے اور اگر حالات خراب ہیں تو اس میں اکیلے روس ہی کا قصور نہیں ہے۔ اس موقع پر پوٹین نے یہ بھی کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ بہتر اشتراکِ عمل کے خواہاں ہیں۔