جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی، وزیراعظم نریندری مودی اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کو اکھٹے بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کے نیچے تینوں شخصیات کی ماہانہ تنخواہیں درج کی گئی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر ان تینوں بھارتی رہنماؤں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟بھارتی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے، وزیراعظم مودی ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ کجروال ان سے کئی زیادہ ماہانہ تین لاکھ ساٹھ ہزار تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے عام صارف کے ذہن میں اس تصویر کو دیکھ کر یہ سوال اٹھتا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کا عہدہ وزیراعلیٰ سے بڑا ہوتا ہے تو ایسا کیوں ہے کہ ان کی تنخواہیں کم اور اروند کجروال کی زیادہ ہے؟۔ دراصل اس تصویر کا مقصد مذکورہ دونوں شخصیات کو دیانتدار اور وزیراعلیٰ کجروال کو بدیانت اور کرپٹ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پرناب مکھرجی کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہے جبکہ دیگر اخراجات، صدارتی رہائش گاہ کی مرمت اور دیگر کاموں کیلئے انھیں سالانہ 22 کروڑ روپے جاری کئے جاتے ہیں۔ نریندر مودی کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار، مہنگائی الاؤنس 3 ہزار روپے، ڈیلی الاؤنس 2 ہزار روپے جبکہ کونسیٹونسی فنڈ 45 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ اگر اس کو ٹوٹل کیا جائے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ اٹھاون ہزار روپے بنتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کی بنیادی تنخواہ 20 ہزار روپے، کونسٹیونسی فنڈ 18 ہزار روپے، مہنگائی الاؤنس 4 ہزار جبکہ ڈیلی الاؤنس ایک ہزار روپے ہے۔ یوں ان کی ماہانہ تنخواہ 72 ہزار روپے بنتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…