فلوریڈا( مانیٹرنگ ڈیسک) فلوریڈا کے اسسٹنٹ اسٹیٹ اٹارنی کو اورلینڈو نائٹ کلب حملے پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا، اسٹیٹ اٹارنی آفس کی سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کینتھ لیوئس کو معطل کردیا گیا۔اورلینڈو حملے کے بعد فلوریڈا کے اسسٹنٹ اسٹیٹ اٹارنی کا سوشل میڈیا پر جاری متنازع بیان ان کیلئے مصیبت بن گیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کی پبلک انفارمیشن آفیسر انگیلا اسٹارک نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ اسٹیٹ اٹارنی کینیتھ لوئس کو دفتر کی سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں اتوار بارہ جون کو ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد اٹارنی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا تھا کہ ڈاؤن ٹاؤن اورلینڈو خطرناک ہے، تیسری دنیا کے غنڈوں اور ٹھگ اقلیتوں کا گڑھ بن گیا ہے۔اس پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں گزشتہ روز معطل کردیا گیا۔