اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی، وزیراعظم نریندری مودی اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کو اکھٹے بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کے نیچے تینوں شخصیات کی ماہانہ تنخواہیں درج کی گئی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر ان تینوں بھارتی رہنماؤں کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟بھارتی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی صدر کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے، وزیراعظم مودی ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ کجروال ان سے کئی زیادہ ماہانہ تین لاکھ ساٹھ ہزار تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے عام صارف کے ذہن میں اس تصویر کو دیکھ کر یہ سوال اٹھتا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کا عہدہ وزیراعلیٰ سے بڑا ہوتا ہے تو ایسا کیوں ہے کہ ان کی تنخواہیں کم اور اروند کجروال کی زیادہ ہے؟۔ دراصل اس تصویر کا مقصد مذکورہ دونوں شخصیات کو دیانتدار اور وزیراعلیٰ کجروال کو بدیانت اور کرپٹ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پرناب مکھرجی کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہے جبکہ دیگر اخراجات، صدارتی رہائش گاہ کی مرمت اور دیگر کاموں کیلئے انھیں سالانہ 22 کروڑ روپے جاری کئے جاتے ہیں۔ نریندر مودی کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار، مہنگائی الاؤنس 3 ہزار روپے، ڈیلی الاؤنس 2 ہزار روپے جبکہ کونسیٹونسی فنڈ 45 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ اگر اس کو ٹوٹل کیا جائے تو بھارتی
وزیراعظم نریندر مودی کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ اٹھاون ہزار روپے بنتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کی بنیادی تنخواہ 20 ہزار روپے، کونسٹیونسی فنڈ 18 ہزار روپے، مہنگائی الاؤنس 4 ہزار جبکہ ڈیلی الاؤنس ایک ہزار روپے ہے۔ یوں ان کی ماہانہ تنخواہ 72 ہزار روپے بنتی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…