جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ایک سرمایہ کار نے سعودی شہر افلاج میں مقیم پاکستانی شہری سیف الدین کو امارات کی ایک مسجد کی امامت کی پیش کش کر دی۔ سیف الدین کو الافلاج کے السدیس کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ ہوٹل میڈیا پر جاری خبروں نے اْن کوپورے خلیج میں مقبولیت کی انتہا تک پہنچا دیا۔ اماراتی سرمایہ کار نے پاکستان کی خبر پڑھتے ہی انہیں امامت کی پیش کش کر دی۔ آپ کو ہم فیملی سمیت رہائش اور مناسب اعزازیہ بھی دینگے ۔