اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

نائن الیون حملوں میں امریکہ کی جانب سے کلین چٹ، سعودی عرب نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات مثبت اور نتیجہ خیز رہی ہے۔شام کے بحران کے حوالے سے امریکا اور سعودی عرب دونوں ایک صفحے پر ہیں، بحران کے حل کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے سعودی نائب ولی عہد نے صدر اوباما سے ملاقات میں اقتصادی ویڑن 2030ء کے بارے میں امریکی صدر کو آگاہ کیا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تزویراتی تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رپورٹ کو منظرعام پر لائے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کا نائن الیون کے حملوں سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ریاض نے القاعدہ اور داعش کی کسی موڑ پر مدد کی ہے۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف ہر محاذ پر جنگ جاری رکھے گا اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن جنگ کے بارے میں سامنے آنے والے موقف کے حوالے

سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ امارات عرب اتحاد کا حصہ ہے اور آئندہ بھی وہ اس کا حصہ رہے گا۔ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی یادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بھی امارات کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ایران سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تہران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی سازشیں کررہا ہے۔ اس حوالے سے ریاض کا موقف واضح ہے جس میں کوئی ابہام نہیں اور نہ ایران سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملکوں سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی ذمہ داری ایران پرعاید ہوتی ہے۔ ایران کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ختم، ایرانی انقلاب کی درآمد روکنا اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں سے باز رہنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے شام کے حوالے سے موقف میں کوئی نمایاں فرق نہیں ہے۔ دونوں ملک شام کے سیاسی حل کے حامی اور اعتدال پسند اپوزیشن کی حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ملک بشار الاسد کا شام کے سیاسی مستقبل میں کردار ادا کرنے کو مناسب خیال نہیں کرتے اور شام کے تمام ریاستی اداروں کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…