ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

سیکیورٹی معاملات، مسجد الحرام میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 18  جون‬‮  2016 |

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام میں رش کو کم کرنے اور سیکیورٹی معاملات کی بہتری کے لئے نئے سمارٹ سسٹم نے تجرباتی طور پر کام شروع کر دیا۔ڈائریکٹوریٹ برائے حج اور عمرہ سیکیورٹی آپریشنز کے کرنل بدر بن سعود السعود کا کہنا ہے کہ جدید ترین’راصد’ سسٹم ام القراءیونیورسٹی کے تعاون سے تیار کروایا گیا ہے۔کرنل بدر نے مزید بتایا کہ یہ نظام حج اور عمرہ کی سیکیورٹی کے لئے کام کرنے والی سپیشل فورسز کی جانب سے مسجد الحرام میں رش کم کرنے کے لئے تیار کئے جانے والے حل اور الیکٹرانک سیکیورٹی کی سفارشات میں شامل تھا۔اس نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جارہا ہے جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی۔اس نظام کو حج اور عمرہ کی سیکیورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میجر سعود الخالیاوی کی زیر نگرانی نافذ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سپیشل فورسز برائے حج وعمرہ کے کمانڈر میجر محمد الشریف بھی اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔ام القراءیونیورسٹی میں ریسرچ ٹیم کے سربراہ انس باسلمہ کا کہنا تھا کہ ‘راصد سسٹم ‘مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو سبک رو بنائے گا جس سے رش کی صورتحال میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…