اسلام آباد (این این آئی)امریکہ مشکل میں پڑ گیا،پاکستان کی ا یسی فرمائش کہ مان لی تو بھارت ناراض،نہ مانی تو پاکستان کاردعمل کیا ہوگا؟کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا،امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی سینیٹر ایڈ مورکے سے ملاقات کی اور نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے لیے پاکستان کی درخواست پر بات چیت کی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفیر نے این ایس جی کی رکنیت کے حوالے سے امریکی سینیٹر کو بریفنگ دی اور پاکستان کی جانب سے عالمی ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے دستاویزات بھی پیش کیں،نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے حوالے سے امریکی سینیٹر ایڈ مورکے کو آگاہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایٹمی حفاظت کے حوالے سے تکنیکی تجربہ اور عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے این ایس جی کی رکنیت کے لیے ایک متوازی اور منصفانہ نقطہ نظر اپنانے اور جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اوباما انتظامیہ این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کی حمایت کر رہا ہے مگر امریکہ کے معروف اخبار نیو یارک ٹائمز نے حال ہی میں اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کے قابل نہیں۔