پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد،حیرت انگیز اعداد و شمارجاری

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے کہاہے کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران یورپی یونین آنے والے پناہ کی متلاشی افراد کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس عرصے میں دو لاکھ نوے ہزار سے کم مہاجرین نے پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے شماریاتی دفتر یورو اسٹیٹ نے ایک بیان میں بتایاکہ اٹھائیس رکنی یورپی یونین میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں رواں برس کے ابتدائی تین مہینوں میں یورپ آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد میں ایک تہائی کی کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ برس شورش زدہ اور تنازعات کے شکار متعدد ممالک سے 1.3 ملین افراد یورپی ممالک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔یورپی یونین کے شماریاتی دفتر نے بتایا کہ گزشتہ برس کے آخری تین ماہ یعنی اکتوبر تا دسمبر مجموعی طور پر چار لاکھ چھبیس ہزار مہاجرین یورپ پہنچے تھے جبکہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں اس تعداد میں 33 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔گزشتہ برس یورپی ممالک پہنچنے والے زیادہ تر مہاجرین کا تعلق شام سے تھا، جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ شام میں خانہ جنگی بڑے پیمانے پر ہونے والی اس مہاجرت کا سبب قرار دی جاتی ہے۔تاہم عراق اور افغانستان سے بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد یورپ پہنچی ہے۔ یورو اسٹیٹ کے مطابق ان دونوں ممالک سے بھی پینتیس پینتیس ہزار کے قریب لوگ یورپی یونین آئے۔یورو اسٹیٹ کے مطابق اس برس بھی یورپ پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کا من پسند ملک جرمنی ہی ہے، جہاں وہ آباد ہونا چاہتے ہیں۔یورو اسٹیٹ کے یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ یورپی ممالک کی طرف سے مہاجرین کی یورپ آمد کو روکنے کی کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…