واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں نیاموڑ،برنی سینڈر نے سب کو حیران کردیا،امریکی صدارتی امیدواربرنی سینڈر نے ڈونلڈٹرمپ کیخلاف ہیلری کلنٹن کی حمایت کا عندیہ دیدیا تاہم ان کی جانب سے صدارتی مہم سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر برنی سینڈر نے کہاکہ سیاسی انقلاب کا مطلب ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ڈونلڈٹرمپ کو شکست دینا ہے اور وہ آنیوالے ہفتوں میں ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کو دیکھ رہے ہیں ، مہم میں ریبپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہورہی ہے ۔ انہوں نے لکھاکہ یہ مہم کبھی بھی ایک واحد امیدوار سے متعلق نہیں رہی ، یہ امریکہ کی تبدیلی کیلئے ہے ۔اس سے قبل پنے حامیوں سے آن لائن مہم سے خطاب کرتے ہوئے ورمونٹ سے سینیٹر برنی سینڈرڈونلڈٹرمپ کو بری طرح شکست ہوئی اوروہ ہیلری کو شکست نہیں دے سکے، برنی سینڈرکاکردار اب شاید مختصر وقت کیلئے ہیں۔