ٹور نٹو(این این آئی)کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر قابو پانے کیلئے ٹورانٹو شہر کی گورنمنٹ نے نئے آنے والے تارکین وطن کی مدد کرنے والی فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک اشتہاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹورانٹو شہر حکومت اور انٹاریو کونسل ٓاف ایجنسیز سرونگ امیگرنٹس نامی تنظیم نے شہر بھر میں تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ اس اشتہار میں ایک سفید فام شخص حجاب پہنے ہوئے خاتون کو کہتا ہے کہ تم واپس چلی جاو جہاں سے آئے ہواس کے جواب میں خاتون کہتی ہے کہاں؟نارتھ یارک،یاد رہے کہ ٹورانٹو شہر میں کینیڈین مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد(نارتھ یارک کے علاقے میں پیدا ہوئی ہے)انٹاریو کونسل آف ایجنسیز سرونگ امیگرنٹس تنظیم کی سربراہ ڈیبی ڈگلس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس شامی مہاجرین کی کینیڈا آمد کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہر بھر میں سو کے لگ بھگ بس سٹاپوں پر بڑے بڑے بورڈ ٓاویزاں کئے گئے ہیں۔ اس ایک ماہ کی مہم پرسترلاکھ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔