جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

دنیا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، تحقیق

datetime 17  جون‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا بھرمیں دہشت گردی کے واقعات اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔شام کو سب سے زیادہ بدامنی کا شکار ملک قرار دیا گیا ہے۔2016 کے گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق مشرق وسطی میں موجود تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہیجس کے باعث کرہ ارض زیادہ بے امن ہوگئی ہے۔انڈیکس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی کی زیادہ تر کارروائی پانچ ممالک میں ہوئی جن میں شام، عراق، نائیجیریا، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔برطانیہ، فرانس، بلجیم اور دیگر یورپی ممالک مشرق وسطی کے بیرونی تنازع میں بہت زیادہ انوالو ہیں، اس لیے ان کے امن کو بین الاقوامی دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے۔انڈیکس بنانے والے انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی)کے محققین کے مطابق جنگ سے ہونے والی اموات کی شرح بھی 25 سال کی بلند ترین سطح ہے۔آئی ای پی کے بانی اسٹیو کلیلی کہتے ہیں کہ اگر ہم گزشتہ دہائی اور گزشتہ سال میں مشرق وسطی کو انڈیکس سے نکال دیں تو دنیا بہت زیادہ پرامن نظر آئے گی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مشرق وسطی کے پوری دنیا پر کتنے زیادہ اثرات پڑ رہے ہیں۔اس وقت صرف 10 ممالک ایسے ہیں جو کسی جھگڑے سے پاک نظر آتے ہیں، ان میں بوٹسوانا، چلی، کوسٹا ریکا، جاپان، ماریشس، پاناما، قطر، سوئٹزرلینڈ، یوراگوئے، اور ویت نام شامل ہیں۔یورپ بدستور سب سے پرامن براعظم ہے لیکن اس سال کی رپورٹ میں پیرس اور برسلز پر دولت اسلامیہ عراق و شام کے حملوں کی وجہ سے یورپ کی پرامن ہونے کی اوسط بھی کم ہوگئی ہیاور پچھلے پانچ سال میں یورپ میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔بعض ممالک کے ہاں امن و استحکام کا گراف بہت بہتر ہوا ہے جن میں پاناما، تھائی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔ جب کہ انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر آئس لینڈ کو دنیا کا سب سے پرامن ممالک قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈنمارک، آسٹریا، نیوزی لینڈ اور پرتگال کا نمبر آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…