واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے ، دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار نہیں ادا کریں گے ۔ افغان مفاہمتی عمل بہترین آپشن ہے اور اس کیلئے پاکستان کی حمایت ضروری ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاک افغان سرحدی کشیدگی سے افغان امن عمل کو نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ، دونوں ممالک کو معاملات خود ٹھیک کرنے ہوں گے جبکہ پاک و افغانستان معاملات ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ جان کربی کاکہناتھاکہ افغان مفاہمتی عمل بہترین آپشن ہے اور اس کیلئے پاکستان کی حمایت ضروری ہے۔