جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

بڑی جنگ کا اختتام، متحدہ عرب امارات نے اعلان کردیا

datetime 17  جون‬‮  2016 |

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں امور خارجہ کے وزیر مملکت انور قرقاش نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں القاعدہ کی دہشت گردی پر قابو پالیاگیا ہے ، یمن کی جنگ عملی طور پر اختتام پذیر ہوچکی ہے۔میڈیارپورٹس کیمطابق یمن کے بحران کے حوالے سے منعقد ایک لیکچر میں انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن “عزم کی آندھی” کے مقاصد یہ ، سیاسی عمل کی طرف واپسی، اقتدار کی آئینی حیثیت کی بحالی اور عرب امور میں ایرانی مداخلت کا جواب ہے،انور قرقاش نے باور کرایا کہ یمن کی جنگ ختم ہوچکی ہے اور بنیادی خدمات کی انتظامیہ کو قانونی حیثیت دینے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سیاسی نظم و نسق کا جائزہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ الاخوان المسلمین کی حمایت یافتہ القاعدہ تنظیم کی دہشت گردی پر بھی روک لگا دی گئی ہے جو ریاست کی رٹ نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر المکلا شہر میں دہشت گرد امارت کا قیام چاہ رہی تھی۔ المکلا میں مذکورہ عناصر کو ضرب لگانے کے لیے جو آپریشن کیا گیا اس کی نظیر بڑے ممالک میں بھی نہیں ملتی۔اماراتی وزیر نے زور دیا کہ فوجی مداخلت نے تمام مطلوبہ امور حاصل کرلیے اور اب صرف سیاسی کشیدگی باقی ہے جس کی ذمہ داری یمنیوں کے اپنے کاندھوں پر عائد ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…