جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کم عمر اماراتی خاتون وزیر کی جانب سے سڑکوں پر افطاری تقسیم

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی کم عمر خاتون وزیرہ کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مقبول ہوئی ہیں جن میں انہیں سڑکوں پر راہ گیروں میں افطاری کا سامان تقسیم کرتے دکھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی خاتون وزیر مملکت برائے امور نوجوانان شمال المزروعی کی تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر آئی تھیں جن میں انہیں راہ گیروں میں افطاری کا سامان تقسیم کرتے دکھایا گیا تھا۔خیال رہے کہ 22 سالہ المزروعی کم عمراماراتی وزیرہ ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے نوجوانوں کو فلاحی سماجی بہبود کے کاموں کی ترغیب دلانے کے لیے خود سڑکوں پر نکل کر روزہ داروں میں کھجوریں، پانی اور افطاری کا دیگر سامان تقسیم کیا۔ عوامی جذبہ خیر سگالی کو شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ میں ان کی ایک تصویر جس میں وہ ڈرائیوروں میں مسکراتے چہرے کے ساتھ 13 جون کو افطاری کا سامان تقسیم کر رہی ہیں۔کم عمرہ اماراتی وزیرہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پالیسی اسٹڈی میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ سند یافتہ ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے معاشیات اور دیگر شعبوں میں نیویارک یونیورسٹی سے ڈپلومے حاصل کر رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…