لندن( آن لائن ) برطانوی شہر ویسٹ یارک شائر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لیبر پارٹی کی خاتون ایم پی جو کوکس کو مختلف شہروں میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت کئی رہنماؤں کا واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ شہریوں نے ان کی یاد میں پھول رکھے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے جو کوکس کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والی ریلی میں شرکت منسوخ کر دی۔لیبر پارٹی کی خاتون ایم پی جو کوکس کو ایک روز قبل ویسٹ یارک شائر میں فائرنگ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے 52 سالہ شخص کو حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔