بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک افغان سرحدی کشیدگی میں ثالثی نہیں کررہے ، دونوں خود مسئلے کا حل تلاش کریں،امریکہ

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجما ن امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے پاک افغان سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں،سرحدی کشیدگی میں امریکا ثالث نہیں، دونوں ملک خود اس مسئلے کا حل تلاش کریں،پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعہ پر تشویش ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا۔ دونوں ممالک کو مشترکہ خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور انہیں مل کر ان مسائل کا سامنا کرنا ہے۔ ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ملک خود اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔
ماضی میں بھی دونوں ممالک نے مسئلے حل کئے ہیں اور امید ہے کہ اب بھی وہ اسے حل کر لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سرحدی تنازعے کی وجہ سے افغان مفاہمتی عمل کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا افغانستان میں تعینات امریکی افواج کو سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔ امریکی افواج کو صرف طورخم کے راستے ہی سپلائی نہیں بھیجی جاتی۔ امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک تشدد ختم کرکے مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں اور پرامن طریقے سے سرحد کھول دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…