کینبرا(نیوز ڈیسک) اسلامی مبلغ جنھوں نے کہا تھا کہ ہم جنس پرستوں کو قتل کر دینا چاہیے آسٹریلیا چھوڑ کر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں پیدا ہونے والے شیخ فرخ سکالشفر نے یہ بات اپریل میں اورلینڈو میں ایک لیکچر کے دوران کہی۔ حال ہی میں اورلینڈو کے ہم جنس پرستوں کے کلب پر حملے کے بعد ان کے اس لیکچر کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ وہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں امام حسین اسلامک سینٹر کی دعوت پر گئے ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شیخ فرخ آسٹریلیا اس وقت چلے گئے جب آسٹریلوی وزیراعظم نے ان کے ویزے کے ریویو کا حکم دیا۔ آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن پیٹر ڈٹن کا کہنا تھا کہ انھوں نے شیخ فرخ کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے اور اب ان کے لیے آسٹریلیا واپس آنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ شیخ فرخ کو ویزہ دینے پر محکمہ امیگریشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم پیٹر ڈٹن نے اپنے محکمے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ‘محکمے کے لیے یہ بہت مشکل ہے کہ لاکھوں افراد کے سوشل میڈیا پیج چیک کرے جو ویزے کی درخواست دیتے ہیں۔