بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

کپڑے اتار کر ٹھنڈی ہوا کھانے والے کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کی ایک مقامی عدالت نے ایک انوکھے مقدمہ میں ایک شہری کو اپنے گھر کی بالکونی میں ماہ صیام کے دوران عریاں حالت میں کھڑا ہونے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں قاہرہ کے قریب القبہ پارک کے علاقے کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے 26 سالہ ایک نوجوان کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ملزم پر اپنے گھر میں ماہ صیام کے دوران دن دیہاڑے ننگا کھڑا ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ عریاں نہیں تھا بلکہ اس نے زیر جامہ اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ نیز وہ سخت گرمی کے باعث نڈھال ہوگیا تھا اس لیے وہ اس لباس میں گھر کی بالکونی پر کھڑا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت سے سزا پانے والے نوجوان کے ہمسائیوں کی جانب سے شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہمسائیوں کا موقف ہے کہ مذکورہ نوجوان اس سے قبل بھی اس طرح کی غیرمہذبانہ حرکتیں کرچکا ہے جن پر اسے کے اہل خانہ سے شکایت کی گئی مگر انہوں نے بھی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جس پر پولیس کو شکایت کرنا پڑی ہے۔مصری پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اس کے نفسیاتی مریض ہونے کے تاثر ہونے کی بھی تردید کی گئی ہے۔ گرفتاری سے قبل اسے متعدد مرتبہ غیرمہذبانہ انداز میں گھر سے باہرآنے پر وارننگ دی گئی تھی مگر اس نے پڑوسیوں کے انتباہ پر کوئی توجہ نہیں دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…