جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان کا تقدس پامال ،یورپی ملک نے نماز پڑھنے اور حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن(آئی این پی )ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ایک مقامی اسکول کی انتظامیہ نے تدریسی اوقات میں مسلمان طلبا طالبات کی نماز کی ادائیگی پرپابندی عائد کردی جس پر مسلمان طلبا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقکوپن ہیگن میں ایک مقامی اسکول کی انتظامیہ نے نہ صرف طلبا کے نماز ادا کرنے پرپابندی لگائی ہے بلکہ طالبات کے حجاب اوڑھنے کی بھی سختی سے ممانعت کردی ہے۔کوپن ہیگن کے کسی اسکول میں مسلمان طلبا طالبات پرنماز کی ادائیگی اور حجاب پرپابندی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی ایک دوسرے ہائی اسکول نے مسلمان طلبا کو نماز اور حجاب سے روک دیا تھا۔اسکول کی پرنسپل انگر مارگریٹ جنسن کا کہنا ہے کہ وقفے کے دوران مسلمان طلبا اسکول کی راہ داریوں میں مصلے بچھا کر نماز پڑھنا شروع کردیتے ہیں جس سے دوسرے طلبا کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے وقفے کے دوران اور تدریسی اوقات میں طلبا کو نماز کی ادائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسکول انتظامیہ کے اقدام پر طلبا سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے نماز کی ادائی پرپابندی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ اسکول کی ایک مسلمان طالبہ نے فیس بک پر پوسٹ بیان میں بتایا کہ میری ایک کلاس فیلو نے مجھے بتایا کہ اسکول کی پرنسپل نے ہمیں نماز کی ادائی سے روک دیا ہے۔ آج کے بعد ہم نماز کی ادائیگی سے محروم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگراسکول کی انتظامیہ مساوات کیقیام کی خواہاں ہے تو مسلمان طلبا کو عبادت کا حق ضرور ملنا چاہیے۔ ہم انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف ایک پیٹیشن تیار کررہے ہیں جس پرتمام مسلمان طلبا کے دستخط کرائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…