پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

زندہ بچ جانے والی 20 سالہ لڑکی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں زندہ بچ جانے والی 20 سالہ سیاہ فام لڑکی پیشن کارٹر نے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارٹر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کزن اور دوستوں کے ساتھ چھٹی منانے نائٹ کلب گئی اور وہاں سے واپسی کی تیاری کر رہی تھی کہ حملہ آور نے کلب میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے بعد کئی لوگ ٹیبلوں کے نیچے اور کئی باتھ روم اور دیگر مقامات پر چھپ گئے۔کارٹر کا کہنا تھا کہ ان کے دوست اور وہ جان بچاتے ہوئے کلب کے باتھ روم میں چھپ گئے جہاں حملہ آور فائرنگ کرتا ہوا پہنچ گیا اور اسی فائرنگ کے نتیجے میں 2 گولیاں ان کی ٹانگ میں بھی لگیں تاہم باتھ روم میں مجھے، میرے کزن اور دیگر سیام فام افراد کو زخمی حالت میں دیکھ کر حملہ آور عمر متین نے کہا کہ میری سیام فام افراد سے کوئی دشمنی نہیں کیوں کہ تم نے گورے امریکیوں کے ہاتھوں پہلے ہی بہت اذیت برداشت کی ہے۔کارٹر کا کہنا تھا کہ عمر متین نے باتھ روم میں کھڑے ہوکر ہی پولیس کو 911 پر کال کی اور بتایا کہ اس نے نائٹ کلب پرحملہ اس لئے کیا کیوں کہ امریکا ان کے ملک پر بمباری کر رہا ہے۔واضح رہے کہ 12 جون کو اورلینڈو کے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے جب کہ حملہ آور افغانستانی نژاد امریکی شہری تھے جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…