پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرانس میں مظاہرے پھوٹ پڑے،لاکھوں افرادسڑکوں پر،جھڑپوں میں درجنوں زخمی

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانس میں ملازمتوں کے قوانین میں اصلاحات پر دارالحکومت پیرس میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 29 پولیس اہلکاروں سمیت 40افرادزخمی ہوگئے ،جبکہ پولیس نے 58 افراد کو حراست میں لے لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس میں یہ مظاہرے اْس وقت ہوئے جب ملک کے ایوان بالا میں ملازمتوں کے حوالے قوانین میں تبدیلی پر بحث جاری ہے،ان مظاہروں میں کم سے کم 75 ہزار افراد شریک ہیں۔ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے پیرس میں ایفل ٹاور بھی سیاحوں کے لیے بند ہے۔ملازمتوں کے قوانین میں اصلاحات کے تحت مالکان کے لیے نئے افراد کو ملازمت دینے اور پرانے ملازمین کو فارغ کرنا آسان ہو جائے گا۔جبکہ مجوزہ اصلاحات کے تحت ملازمت کے گھنٹوں کی شرائط بھی نرم ہو جائیں گی۔فرانس کی اسمبلی نے یہ قانون منظور کر لیا ہے لیکن سینیٹ سے اس کی منظوری ہونا باقی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیرس میں ہونے والی جھڑیوں میں ’چہرے پر نقاب پہنے کئی سو افراد‘ شامل ہیں۔ جنھوں نے کئی دوکانوں کے شیشے توڑے اور کوڑے دانوں کو آگ لگا دی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی سے چلنے والے دو گاڑیوں سمیت چار گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی ہے۔مزدور تنظیم سی جی ٹی یونین کا کہنا تھا کہ 13 لاکھ افراد مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 25 ہزار افراد نے مظاہرے کیے ۔ریلوے کے ملازمین اور ٹیکسی ڈرائیور کی ہڑتال کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نطام بری متاثر ہوا ۔واضع رہے کہ یہ ہڑتال اْس وقت ہو رہی جب حکام یورو کپ کے دوران تماشائیوں کے پرتشدد مظاہرے روکنے کے لیے سرگرم ہیں۔فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس پر ہونے والے حملوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…