پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک افغان سرحدی تنازعہ، افغان سفیرکا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع لنڈی کوتل کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے بعد افغانستان نے کہاہے کہ طور خم بارڈر پر گیٹ لگانے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر حضرت عمر کا افغان میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پر گیٹ لگانے کے حوالے سے پاکستان سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا بلکہ 13 دسمبر 2015 کو افغان وزارت دفاع اور پاک آرمی کے وفد کے درمیان صرف مذکرات ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں صرف یہ معاہدہ ہوا تھا کہ پاکستان سرحد پر زیرو پوائنٹ سے 100 میٹر اندر پاکستان جو باڑ لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے اس پر افغانستان کو کوئی اعتراض نہیں۔افغان میڈیا کے مطابق حضرت عمر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا جس میں انھیں بتایا کہ صدر اشرف غنی کے مشیر اور وہ ان سے پاک افغان سرحد پر ہونے والی کشیدگی کے معاملے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاک افغان سرحدی علاقے پر کشیدگی جاری ہے جب کہ لنڈی کوتل طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں میں اب تک پاک فوج کے میجر علی جواد شہید جب کہ 10 اہلکار اور جوانوں سمیت 16 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…