ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں دوپہر کے اوقات میں دھوپ میں کام کرنے پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی نے دن 12 بجے سے 3 بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس پر بدھ سے عمل درآمدشروع کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی کارکن دن کے اوقات میں دھوپ میں کام نہ کرے تاکہ کارکنوں کو گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے ۔ دھوپ میں کام کرنے پر پابندی 15 ستمبر تک کیلئے عائد کی گئی ہے۔