جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ہم جنس پرست کلب پر حملہ ‘ کس مسلمان’’ہیرو‘‘ نے سینکڑوں جانیں بچائیں؟جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 15  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اورلینڈومیں ہم جنس پرست کلب پر حملے کا ولن اگر عمر متین تھا تو اس کہانی کا ایک ہیرو بھی ہے اور وہ ہیرو بھی ایک مسلمان ہے، رپورٹ کے مطابق اورلینڈو کلب میں باؤنسر کی حیثیت سے کام کرنے والے ’’عمران یوسف ‘‘ نے سینکڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں، عمران یوسف سابق امریکی میرین فوجی ہیں اور اس وقت وہ کلب میں باؤنسر کی نوکری کر رہے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی، میوزک کی وجہ سے ساتھیوں نے یہی سمجھا کہ شاید فائرنگ کی آواز میوزک کا حصہ تھی لیکن عمران یوسف سابق فوجی ہونے کی وجہ سے فائرنگ کی آواز کو پہچان گئے اور بروقت لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ گئے، اس وقت کلب کے عقبی دروازے پر لوگوں کا ایک ہجوم جمع تھا جو دروازہ باہر سے بند ہونے کی وجہ سے اسے کھولنے کی ناکام کوشش میں مصروف تھے، عمران یوسف نے کلب کے عقبی دروازے کو دھکے مار مار کر توڑ دیا اور لوگوں کو باہر نکالنا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹس پر عمران یوسف کو اس واقعے کا ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ عمران یوسف کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ خاص نہیں کیا البتہ بروقت ایک قدم اٹھا لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…