جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

مسلمانوں پر پابندی کے بیان پر صدر اوباما کا سخت ردعمل

datetime 15  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں رپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی لگانے کے بیان پر امریکی صدر براک اوباما نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ امریکا نہیں ہو گا جو ہم چاہتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مسلمان کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے سے امریکا نہ صرف عدم تحفظ کا شکار ہو گا بلکہ اس سے مسلم دنیا اور مغرب کے درمیان خلیج پیدا ہو گی ،اگر ہم تمام مسلمانوں کو ایک ہی رنگ میں رنگ دیں اور یہ ظاہر کریں کہ ہم ایک مذہب سے جنگ کر رہے ہیں پھر تو ہم اْن کے لیے دہشت گردوں کا کام کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم خوف میں آ کر اپنے ہم وطنوں پر اعتماد نہ کریں تو یہ امریکی تاریخ کا شرمناک دور ہو گا۔صدر نے کہا کہ امریکا کی بنیاد مذہبی آزادی پر رکھی گئی ہے اور مذہبی چھان بین امریکا کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں ایک ایسا شخص ملوث تھا جو امریکا میں پیدا ہوا۔صدر اوباما نے ملک میں ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ اورلینڈو کے نائٹ کلب میں مسلح شخص کے ہاتھوں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے حوالے سے اپنے مجوزہ منصوبے کو دہرایا تھا۔جس کے مطابق اگر وہ اقتدار میں آئے تو صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہر اْس ملک سے آنے والوں کے لیے پابندی عائد کر سکتے ہیں جس سے امریکا کی سکیورٹی کو خدشہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…