واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ہماراپیغام واضح ہے امریکہ کو نقصان پہنچاؤ گے تو تم بھی محفوظ نہیں رہو گے ، اورلینڈو جیسے حملہ آور ایک ہی مرتبہ کامیاب ہوتے ہیں، حملے کی ہدایت باہر سے دینے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،حملے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، داعش کو ختم کرنا ہمارا مشن ہے، عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور داعش پسپا ہو رہی ہے،داعش کے 120کمانڈروں اور لیڈروں کو مارا جا چکا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اورلینڈو حملے کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں صدر اوباما نے کہاکہ داعش کے خلاف حالیہ مہینوں میں اضافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، داعش کو ختم کرنا ہمارا مشن ہے ۔انھوں نے کہاکہ عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور داعش پسپا ہو رہی ہے ۔داعش کے 120کمانڈروں اور لیڈروں کو مارا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف کاروائی تیز کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ایک سال کے دوران عراق اور شام میں داعش کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فورسز فلوجہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ،حملے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔ اورلینڈو جیسے حملہ آور ایک ہی مرتبہ کامیاب ہوتے ہیں ۔ حملے کی ہدایت باہر سے دینے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ داعش کے فنڈز ختم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور داعش کے خلاف جنگ مشکل ہے لیکن ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماراپیغام واضح ہے امریکہ کو نقصان پہنچاؤ گے تو تم بھی محفوظ نہیں رہو گے ۔ ہتھیاروں کے استعمال کیلئے قانون سازی کرنا ہوگی اوردہشتگردوں کی ہتھیاروں تک رسائی کو ناممکن بنانا ہوگا۔