جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی کی یورپی یونین سے بغیر ویزا سفر کی ڈیل ’’ٹھکانے ‘‘ لگ گئی

datetime 15  جون‬‮  2016 |

دی ہیگ (این این آئی)ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ویزا فری سفر کے لیے معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے اور ترکی کے یورپی امور کے وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے شہریوں کے یورپ کے ویزا فری فری سفر سے متعلق ڈیل یکم جولائی کی مقررہ ڈیڈ لائن تک پایہ تکمیل کو پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ترکی کے یورپی امور کے وزیر عمر چیلک نے نیدرلیڈز کے دورے کے موقع پر ڈچ نشریاتی ادارے این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حقیقت پسند ہیں تو ہم اس تاریخ تک مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا جلد سے جلد ہونا چاہیے۔ترکی اور یورپی یونین کے درمیان شامی مہاجرین کی آبادکاری اور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق 18 مارچ کو ایک معاہدہ طے پایا تھا۔اس کے تحت ترکی کی علاقائی حدود سے تنظیم کے رکن ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے شامیوں اور دوسرے افراد کو ترکی میں واپس بھیجا جائے گا۔اس کے بدلے میں ترک شہریوں کو اکتوبر 2016ء سے یورپی ممالک میں بغیر ویزا سفر کی اجازت ہوگی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…