واشنگٹن(نیوزڈیسک)ہم جنس پرستوں کے کلب پر حملے کے بعد امریکہ میں ایک اوربڑا حملہ، تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے کلب پر حملے میں پچاس سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد ایک اور بڑے حملے کی اطلاعات ہیں ، نجی ٹی وی جیوکے مطابق تازہ ترین حملہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک سٹور میں کیاگیا ہے جہاں پر شدیدفائرنگ جاری ہے اور متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ ایک شخص نے سپر سٹور میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور متعددافراد کو یرغمال بھی بنالیا ہے ، واقعے کے فوراً بعد امریکی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور آپریشن شروع کردیاہے۔