منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمر متین نے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملہ کیوں کیا؟ اوباما نے وضاحت کردی

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے ملزم عمر متین کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے ملزم کا داعش سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر ہونے والے حملے کے بعد امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی نے امریکی صدر باراک اوباما کو حملے سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والا عمر متین انٹرنیٹ پر دستیاب انتہا پسندانہ معلومات سے متاثر ہوا تھا تاہم اس مرحلے پر ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ پتا چلے کہ اسے باہر سے ہدایات جاری کی جارہی تھیں یا اس کا تعلق داعش سے تھا البتہ حملہ آور نے آخری منٹ میں پولیس کو فون کر کے بظاہر داعش سے تعلق کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر نے واقعے کو ملک میں پیدا شدہ انتہا پسندی کی مثال قراردیا اور کہا کہ امریکی حکام ایک عرصے سے اس کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے چلے آرہے ہیں تاہم یہ حملہ بھی گذشتہ سال کیلی فورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے جیسا ہی ہے، البتہ اورلینڈو حملے سے متعلق مکمل تفصیل نہیں جانتے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر جیمس کومی کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ 29 سالہ افغان نڑاد امریکی شہری عمر متین نے نہ صرف داعش سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا بلکہ وہ بوسٹن میرتھن حملے میں ملوث بھائیوں کا ہمدرد بھی تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمر متین انتہا کا شدت پسند تھا جس نے مئی 2013 میں القاعدہ اور حزب اللہ کی حمایت کا اظہار کیا تاہم جب مزید تفتیش کی تو اس نے کہا کہ اس نے غصے میں آکر اس قسم کا بیان دیا کیوں کہ اس کے ساتھی مسلمان ہونے کی وجہ سے اسے تعصب کا نشانہ بناتے ہیں۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 2012 اور 2013 میں عمر متین سے پوچھ گچھ کی تھی اور کرمنل ریکارڈ نہ ہونے پر اسے کلئیر قرار دے دیا گیا تھا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…