پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی شوہر کو بیوی کو نان نقفے سے محروم رکھنا مہنگا پڑگیا

datetime 14  جون‬‮  2016 |

الریاض(اینی این آئی)سعودی عرب میں خانگی امورسے متعلق مسائل نمٹانے والی عدالت نے ایک مقامی شہری کو اپنی بیوی اور بچے کو 32 سال سے گھر سے بے دخل رکھنے اورانہیں نان نفقے سے محروم رکھنے کے جرم میں 3 ملین ریال فوری اور بچے اور بیوی کی کفالت کے لیے ماہانہ 5 ہزار ریال ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق جدہ کی فیملی کورٹ میں ایک خاتون نے اپنے شوہرکے خلاف کیس دائر کررکھا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے طلاق دیئے بغیر گزشتہ 32 برس سے اسے گھر سے نکال رکھا ہے۔ شوہر اس کا اور بچے کا نان نفقہ بھی ادا نہیں کررہا ہے۔ اس پرعدالت نے مدعاعلیہ کو عدالت میں طلب کیا اور گزشتہ 32سال کا ماہانہ نان نفقے کا حساب لگانے کے بعد اسے 3 ملین ریال کی رقوم بیوی کو یک مشت ادا کرنے اورآئندہ کے لیے ماہانہ پانچ ہزار ریال ادا کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پرمدعیہ کی جانب سے عدالت میں دو گواہ بھی پیش کیے گئے جنہوں نے اس کے دعوے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خاتون کے شوہر نے اسے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے چھوڑ رکھا ہے اور وہ ان دونوں کے شرعی اور قانونی اخرجات بھی ادا نہیں کر رہا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کی ماہانہ آمد ن80 ہزار ریال سے زائد ہے۔ عدالت نے بیوی کو 384 ماہ تک نان نفقہ سے محروم رکھنے کی پاداش میں ماہانہ چار ہزار ریال کے حساب سے 15 لاکھ 36 ہزار ریال اور بیٹے کی کفالت کی مد میں 13 لاکھ 44 ہزار ریال اور مجموعی طورپر 28 لاکھ 80 ہزار ریال ادا کرنے کاحکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…