منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہلیری امریکہ کی صدر منتخب ہوگئیں تو۔۔۔! دلچسپ رپورٹ جاری

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )ڈیموکریٹک پارٹی کی ہلیری کلنٹن اگر امریکی صدر منتخب ہوگئیں تو امریکاکے لیے یہ ایک سنگ میل ہوگا لیکن دنیا میں کم از کم ساٹھ ممالک ایسے ہیں جہاں اس سے پہلے خواتین اس منصب پر رہ چکی ہیں ۔1960 میں سری لنکا تمام ممالک پر بازی لے گیا جب سری مایو بندرانائیکے دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت منتخب ہوئیں۔1966 میں بھارت میں اندرا گاندھی اور انیس سو انہتر میں اسرائیل میں گولڈا میئر نے اقتدار کی باگ دوڑ سنبھالی ۔ستر کی دہائی میں ارجنٹینا، سینٹرل افریقن ری پبلک اور پرتگال کے بعد انیس سو اناسی میں برطانیہ میں مارگریٹ تھیچر کو سربراہ مملکت منتخب کیا گیا ۔80 کے عشرے میں آئس لینڈ، ناروے، مالٹا، فلپائن اور بھر انیس سو اٹھاسی میں پاکستان میں پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو بر سر اقتدار آئیں ۔نوے کی دہائی میں آئرلینڈ، بنگلادیش، فرانس ، پولینڈ ، کینیڈا، ترکی، نیو زی لینڈ، پانامہ حتی کہ روانڈا اور برونڈی میں بھی خواتین قیادت کا خیر مقدم کیا گیا ۔اکیسویں صدی کے آغاز میں انڈونیشیا ، سنیگال ، پرو ، موزمبیق، جرمنی، یوکرائن اور جنوبی کوریا میں خواتین کو حکمرانی سونپی گئی ۔اکیسویں صدی کا دوسرا عشرہ ابھی ختم نہیں ہوا اور 17 ممالک نے پہلی بار خاتون کو اختیار اقتدار سونپنے کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…