کابل(آئی این پی)افغان پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی کے انتخابی اصلاحات کے صدارتی فرمان کو متفقہ طور پر مسترد کردیا۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر انتخابی اصلاحات کے صدر اشرف غنی کی جانب سے جاری ایک صدارتی فرمان کو مسترد کردیا ہے ۔پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اجلاس میں ارکان نے صدارتی حکم نامے کے خلاف ووٹ دیا۔اس سے قبل افغان پارلیمنٹ نے حکمنامے کے بارے میں متنازعہ بحث کی وجہ سے ووٹنگ ملتو ی کردی تھی ۔