پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

غریبوں کا علاج کرنے سے انکار،بھارت میں نئی تاریخ رقم ،پرائیویٹ ہسپتالوں کو600کروڑ جرمانہ

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)غریبوں کا مفت علاج کرنے سے انکار پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مہنگے ترین پرائیوٹ ہسپتالوں کو کروڑوں روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی حکومت نے شہر میں قائم چوٹی کے پانچ پرائیوٹ ہسپتالوں سے کہا ہے کہ وہ غریب مریضوں کے مفت علاج سے انکار پر 600 کروڑ کی رقم بطور جرمانہ ادا کریں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان پرائیوٹ ہسپتالوں کو 1960 اور 1990 کے درمیان ہسپتال کی زمینیں صرف اس شرط پر لیزنگ پر دی گئی تھیں تاکہ وہاں غریبوں مفت علاج معالجہ ہو سکے۔ ان پرائیوٹ ہسپتالوں نے اس پر آج تک عمل نہیں کیا۔ دہلی حکومت کے مطابق دسمبر 2015 میں ان ہسپتالوں کو وضاحت کیلئے نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے کہ وہاں غریبوں کا علاج کیوں ممکن نہیں ہے لیکن کسی بھی ہسپتال نے تسلی بخش جواب دینا گوارہ نہ کیا۔ دہلی حکومت کی جانب سے ان ہسپتالوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ رواں سال 9 جولائی تک مذکورہ رقم ادا کر دیں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں اس وقت 43 پرائیوٹ ہسپتال قائم ہیں، جنھیں حکومت نے رعایتی نرخوں پر زمینیں الاٹ کی تھیں۔ ان میں سے پانچ ہسپتالوں کو جرمانے کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…