پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

قاتل وہ نہیں ہوسکتا۔۔۔! درجنوں ہم جنس پرستوں کے مبینہ قاتل بارے حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فورٹ پیئرس(این این آئی) اورلینڈو کی ایک مسجد کے امام سید شفیق الرحمٰن نے بتایا ہے کہ عمرمتین ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ عصر کی نماز شہر کے اسلامک سینٹر میں ادا کیا کرتا تھا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ سوشل نہیں تھا اور نہ ہی اس میں کبھی تشدد کے آثار دکھائی دیئے۔ امام شفیق الرحمٰن کے مطابق انھوں نے عمر متین کو آخری بار جمعہ 10 جون کو دیکھا تھا۔شفیق الرحمٰن نے بتایا کہ نماز ختم کرتے ہی عمر مسجد سے چلاجاتا تھا، وہ لوگوں کے ساتھ گھلتا ملتا نہیں تھا، وہ خاموش طبع اور بہت پرامن تھا۔امام شفیق الرحمٰن نے بتایا کہ وہ عمر متین اور اْس کے خاندان کو اس وقت سے جانتے ہیں جب عمر بہت چھوٹا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ بچپن میں شرارتی عمر بڑے ہونے کے ساتھ ہی سنجیدہ ہوگیا۔ وہ انگریزی اور فارسی دونوں زبانیں بول سکتا تھا اور باڈی بلڈنگ بھی کرتا تھا۔امام کے مطابق وہ بالکل بھی ایسا نہیں دکھتا تھا کہ وہ اتنا بڑا قتل عام کرے گا۔رحمٰن کے مطابق یہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا۔امام شفیق الرحمٰن نے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس واقعے کا داعش سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…