فلوریڈا(این این آئی) ملزم نے گزشتہ ہفتے ہی 2 گنیں خریدی تھیں اور حملے سے قبل ملزم نے پولیس ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کر کے داعش سے وفاداری کا اعلان بھی کیا تھا۔،ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے لیپ ٹاپ سمیت دیگر کئی دستاویزات قبضے میں لے لیں جبکہ اہلخانہ سے پوچھ گچھ بھی کی جب کہ ملزم کے داعش سے تعلق کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ۔ادھر ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد امریکا بھر میں سوگ منایا گیاجب کہ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے شمعیں بھی روشن کیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے اورلینڈو حملے کے ملزم عمر متین کے داعش سے تعلقات کے شبہے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا جب کہ پولیس نے 29 سالہ افغان نڑاد امریکی شہری عمر متین کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے لیپ ٹاپ سمیت دیگر کئی دستاویزات قبضے میں لے لیں، پولیس نے ملزم کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ بھی کی۔ ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد امریکا بھر میں سوگ منایا جارہا ہے جب کہ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے شمعیں بھی روشن کیں۔دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ عمر متین سے 2013 اور 2014 میں انتہا پسندوں سے تعلق کے شبہے میں تفتیش بھی کی گئی تھی مگر کوئی ثبوت نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا گیا تھا جب کہ ملزم نے گزشتہ ہفتے ہی 2 گنیں خریدی تھیں اور حملے سے قبل ملزم نے پولیس ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کر کے داعش سے وفاداری کا اعلان بھی کیا تھا۔