کابل(این این آئی)طالبان کے حملے،افغان حکومت لرز اُٹھی،حیرت انگیز فیصلے کا اعلان،افغان حکومت نے ملک میں گزشتہ دنوں کے دوران مختلف ہائی ویز پر اغوا اور قتل کی وارداتوں میں نمایاں اضافے کے بعدحیرت انگیزطورپرحفاظتی چوکیوں کو کم کرنے کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدارتی محل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اس پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے بعد پولیس اور فوجی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد سے سڑکوں کی حفاظت کرانے کی بجائے انہیں طالبان کی شدت پسندی کو روکنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ادھرافغان وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بھی بتایا کہ سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول بہت سے علاقوں میں پولیس کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سامان کی زیادہ تر نقل و حمل سڑکوں کے ذریعے ہی کی جاتی ہے جبکہ سرکاری اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی فضائی سفر کے انتہائی مہنگا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں میں سفر کرنے کو فوقیت دیتی ہے۔