واشنگٹن(این این آئی) امریکی ٹی وی اورلینڈو نائیٹ کلب واقعہ کو دوسرا ’نائن الیون‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایک شخص کے ہاتھوں اتنی بڑی تعداد میں امریکیوں کے قتل عام کا اس سے قبل امریکی تاریخ میں کوئی واقعہ موجود نہیں ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلا شبہ اورلینڈو میں قتل عام کا واقعہ امریکی تاریخ کا بدترین قتل عام قرار دیا جائے گا،امریکی ٹی وی نے پولیس اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ایک رپورٹ میں امریکی ٹی وی کے مطابق اورلینڈو نائیٹ کلب واقعہ دوسرا ’نائن الیون‘حملہ کہاجاسکتا ہے کیونکہ کسی ایک شخص کے ہاتھوں اتنی بڑی تعداد میں امریکیوں کے قتل عام کا اس سے قبل امریکی تاریخ میں کوئی واقعہ موجود نہیں ہے۔