پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

صادق خان کے بعد برطانوی فوج کے مسلمان افسر کیلئے بڑے اعزاز کا اعلان، جان کرخوش ہو جائیں گے

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے برطانوی فوج کے ایک مسلمان افسر نوید محمد کو Member of the Most Excellent Order of the British Empire کا اعزاز دیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز برطانیہ میں مسلح افواج اور اقلیتوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے پر دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس میں منعقد تقریب کے بعد کیپٹن نوید کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس کام کو قابل تحسین جانا گیا جس کو میں کئی سالوں سے کررہا تھا۔ میں برطانیہ میں مخلتف کمیونٹیز بالخصوص برطانوی مسلمانوں میں ملک کی مسلح افواج کی تصویر بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھوں گا۔اس موقع پر برطانوی وزارت دفاع میں اسلامی امور کے مشیر امام عاصم حافظ نے جو سماجی سرگرمیوں میں کیپٹن نوید کے ہمراہ رہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے بے انتہا فخر ہے کہ کیپٹن نوید محمد برطانوی مسلح افواج کے حوالے سے اعلی ترین معیار کے نفاذ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ان کی کوششوں کی قدر دانی کی گئی ہے۔امام عاصم نے کہاکہ مسلمان برطانوی معاشرے کا ایک انتہائی اہم جزو ہیں جہاں برطانیہ کی خدمت میں مسلمانوں نے بہت سی قربانیاں پیش کیں خواہ دونوں عالمی جنگوں کے دوران یا پھر ہمارے آج کے دور میں۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں برطانوی حکومت کے سرکاری ترجمان ایڈون سیموئیل کا کہنا تھاکہ برطانوی فوج میں مسلمان افسر کو شاہی سطح پر اعزاز سے نوازا جانا اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ برطانوی مسلمان معاشرے کا ایک مرکزی جزو ہیں اور عقائد کی آزادی برطانوی اقدار کا بنیادی حصہ ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…