نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ اورلینڈو فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدربارک اوباماکو مستعفی ہوجانا چاہیے، ہمارے رہنما کمزور ہیں اس لیے ایسے سانحات رونما ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما نے واقعے پر اپنے بیان میں بنیاد پرست کا لفظ استعمال نہیں کیا، حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ دونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں جانیں بچانا اور دہشتگردوں کا اگلا حملہ روکنا چاہتا ہوں۔ ہیلری کلنٹن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن کو صدارتی امیدوار کی دوڑ سے باہر ہوجانا چاہیے۔