جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

عمر متین بارے امریکی امام مسجد نے ناقابل یقین بات کہہ دی داعش سے تعلق کے بارے میں بھی وضاحت کر دی

datetime 13  جون‬‮  2016 |

فورٹ پیئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) اورلینڈو کی ایک مسجد کے امام سید شفیق الرحمٰن نے بتایا ہے کہ عمرمتین ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ عصر کی نماز شہر کے اسلامک سینٹر میں ادا کیا کرتا تھا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ سوشل نہیں تھا اور نہ ہی اس میں کبھی تشدد کے آثار دکھائی دیئے۔ امام شفیق الرحمٰن کے مطابق انھوں نے عمر متین کو آخری بار جمعہ 10 جون کو دیکھا تھا۔شفیق الرحمٰن نے بتایا کہ نماز ختم کرتے ہی عمر مسجد سے چلاجاتا تھا، وہ لوگوں کے ساتھ گھلتا ملتا نہیں تھا، وہ خاموش طبع اور بہت پرامن تھا۔امام شفیق الرحمٰن نے بتایا کہ وہ عمر متین اور اْس کے خاندان کو اس وقت سے جانتے ہیں جب عمر بہت چھوٹا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ بچپن میں شرارتی عمر بڑے ہونے کے ساتھ ہی سنجیدہ ہوگیا۔ وہ انگریزی اور فارسی دونوں زبانیں بول سکتا تھا اور باڈی بلڈنگ بھی کرتا تھا۔امام کے مطابق وہ بالکل بھی ایسا نہیں دکھتا تھا کہ وہ اتنا بڑا قتل عام کرے گا۔رحمٰن کے مطابق یہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا۔امام شفیق الرحمٰن نے بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس واقعے کا داعش سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…