پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترک صدرپر سفری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر ایردوآن کی جانب سے جرمن پارلیمان کے ترک نڑاد ارکان کی تضحیک کرنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین سیاسی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایردوآن اور ان کے کچھ ساتھیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن پارلیمان میں بائیں بازو کی جماعت دی لنکے کی رکن سیوم ڈاہڈیلن نے ان تمام ترک شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیںاس فہرست میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جرمن چانسلر میرکل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چانسلر کو چاہیے کہ وہ ایردوآن کے زبانی حملوں کا ذاتی طور پر جواب دیں۔ سیوم ڈاہڈیلن 2005ءسے جرمن پارلیمان کی رکن ہیں،کوئی بھی شخص ترکی میں بیٹھ کر جرمن ارکان کے خلاف تشدد کی بات کرے گا تو اس کے داخلے پر پابندی ہونی چاہیے۔ چانسلر میرکل کو ایردوآن سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔دوسری جانب یورپی پیپلز پارٹی (ای وی پی) کے رہنما منفریڈ ویبر نے کہاکہ ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے موضوع پر مذاکرات کو فوری طور پر روک دیے جائیں۔ ویبر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ہم یورپی یونین میں ترکی کو مکمل طور پر شامل کیے جانے کے اپنے ہدف سے روز بروز دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول وہ یورپی یونین کے کسی بھی ایسے رہنما کو نہیں جانتے، جو سنجیدگی سے یہ چاہتا ہو کہ ترکی کو اس اتحاد میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر منفریڈ ویبر نے کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو انقرہ کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…