ینگون(آن لائن) میانمار کی سیاسی تنظیم کچن نیشنل آرگنائزیشن نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کو لڑاکا طیاروں کی فروخت روک دی جائے کیونکہ حکومت انہیں مسلح نسلی گروہوں کے خلاف استعمال کر سکتی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کچن نیشنل آرگنائزیشن کے صدر یوڈیووا باموانگ لارانے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو میانمار کی حکومت کو مزید فوجی اقدام سے روکنے کے لئے دباؤ ڈالنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ فوجی اقدامات ملک میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کو فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فوج جنگی طیاروں کو نسلی گروپوں اور شورش زدہ علاقوں میں عام شہری زندگیوں کے خاتمے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔