منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کانائن الیون حملوں سے کیا تعلق تھا؟بالاخر سی آئی اے نے بڑا اعلان کرہی دیا

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی ’سی آئی اے‘ کے چیف جان برینن نے کہا ہے کہ نائن الیون کے واقعات سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تناؤ اور کشیدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات خوش گوار سطح پر قائم ہیں۔جان برینن نے ان خیالات کا اظہار عرب ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویومیں کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ امریکا سعودی عرب کی دہشت گردی کے خلاف مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین تعلقات اور دو طرفہ تعاون قائم ہے۔سی آئی اے چیف نے کہا کہ سعوی عرب اور امریکا کے درمیان بہترین تعلقات قائم رہے ہیں۔ ہم نے ریاض کے ساتھ مل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے۔ میں خود پانچ سال تک سعودی عرب میں رہا اور وزیر داخلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کے ساتھ کام کیا۔ گذشتہ پندرہ سال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے کلیدی کردار کا عرصہ ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے مضبوط اور حقیقی اتحادی اب بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2002ء میں نائن الیون کے واقعات کے حوالے سے تیار کردہ ایک رپورٹ جس میں یہ کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت بھی اس میں ملوث رہی ہے پر نظر ثانی کی گئی اور تفتیش کاروں نے رپورٹ کی تیاری میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کیا ہے۔ ہم نے ٹھوس ثبوتوں کی روشنی میں بتایاہے کہ سعودی عرب کا نائن الیون کے حملوں میں کوئی کردار نہیں ہے۔ سعودی عرب بہ طور ریاست، کوئی ادارہ یا کوئی سرکاری عہدیدار ان حملوں میں بالواسطہ یا براہ راست ہر گز ملوث نہیں ہیں۔ اٹھائیس صحفات پر محیط یہ رپورٹ جلد ہی سامنے لائی جائے گی۔ ہم اس رپورٹ کے منظر عام پر لانے کے حامی ہیں کیونکہ اس میں یہ بتا دیا گیا ہے کہ سعودی عرب کا نائن الیون کے واقعات سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔عرب ممالک میں ایران کی کھلی مداخلت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ انہیں عراق، شام اور دوسرے عرب ملکوں میں ایران کی فوجی مداخلت پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران عرب خطے میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر لڑائی چھیڑنے کے لیے اپنے حامیوں کی مدد کر رہا ہے۔ ہم ایرانی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے تہران سے عرب ممالک میں دخل اندازی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان دو طرفہ روابط کے بارے میں جون برینن کا کہنا تھاکہ واشنگٹن کے تہران کے ساتھ کسی قسم کے کوئی روابط قائم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی دہشت گرد تنظیموں کی معاونت بالخصوص شام اور عراق میں شدت پسندوں کی معاونت پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…