شنگھائی (این این آئی) چین کے شہر شنگھائی میں ائیر پورٹ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد امدادی کارکن ایئرپورٹ کے متاثرہ مقام پر پہنچ گئے اور ریسکیو کی سرگرمیاں شروع کر دیں۔جبکہ چینی حکام نے کہاہے کہ دھماکہ فائرکریکر کے ذریعے کیا گیا،چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی میں پوڈونگ ایئرپورٹ پر دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد امدادی کارکن ایئرپورٹ کے متاثرہ مقام پر پہنچ گئے اور ریسکیو کی سرگرمیاں شروع کر دیں۔سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی افراد کو امدادی کارکن طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔چین کے خبر رساں ادارے نے ایئر پورٹ حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دھماکا گھریلو ساختہ بارودی مواد سے کیا گیا۔