پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

قطر میں ہالینڈ کی خاتون سنگین ترین الزام میں گرفتار

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک ڈچ خاتون کو زنا کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے اس کے ساتھ ریپ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تعطیلات پر دوحا جانے والی ڈچ خاتون کے وکیل نے بتایا کہ ان کی 22 سال موکل کو دوحا کے ایک ہوٹل میں نشہ آور چیز دی گئی تھی اور جب وہ بیدار ہوئیں تو کسی انجانے فلیٹ میں تھیں پھر انھیں یہ احساس ہوا کہ وہ جنسی زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔مارچ میں خاتون کو غیر مرد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ انھیں پیر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔انھوں نے جس شخص پر ریپ کا الزام لگایا ہے اسے بھی حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن اس شخص کا کہنا ہے کہ یہ باہمی رضامندی تھی۔ڈچ وزارت خارجہ کی ترجمان نے خاتون کا نام لورا بتایا ہے اور یہ کہا ہے کہ انھیں حراست میں لیا گیا ہے، لیکن ابھی تک ان پر الزام عائد نہیں کیے گئے ہیں۔ڈچ سفارت خانے نے ایک بیان میں کہاکہ ہم نے انھیں گرفتار کیے جانے کے پہلے دن سے ہی امداد فراہم کرائی ہے اور فی الوقت ان کے مقدمے کے پیش نظر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔خاتون کے وکیل برائن لوکولو نے بتایا کہ خاتون دوحا کے ہوٹل میں رقص کرنے گئی تھیں جہاں شراب ممنوع نہیں ہے۔ لیکن ’جب وہ ایک چسکی لینے کے بعد اپنی میز پر آئیں تو ان کی طبیعت خراب ہونے لگی اور انھیں احساس ہوگیا کہ انھیں نشہ آور دوا دی گئی ہے۔اس کے بعد انھیں کچھ یاد نہیں۔ اس کے بعد ان کی یاداشت ایک انجانے اپارٹمنٹ کی ہے جہاں انھیں یہ خوفناک احساس ہوا کہ ان کا ریپ ہوا ہے۔دوحا نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس خاتون پر شراب نوشی کے متعلق جرائم کے الزامات بھی لگائے جا سکتے ہیں۔قطر میں عوامی مقامات پر شراب پینا جرم ہے لیکن بعض ہوٹلوں میں شراب پینے کی اجازت ہے اور باہر سے آنے والے افراد کو شراب خریدنے کا پرمٹ ملتا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…