شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی کے ایئر پورٹ پر بم دھماکہ ہوا ، دھماکے سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تا ہم ابتدائی اطلاعات میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ملی دھماکہ اس وقت ہوا جب ایئر پورٹ پر لوگوں کی آمدورفت جاری تھی دھاکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی ،کئی بچے والد ین سے بچھڑ گئے جس کا جدھر کو منہ آیا بدحواسی میں بھاگ نکلا ،ابھی تک کسی نے دھماکے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ شنگھائی کے حکام کے مطابق اتوار کو بعد دوپہر شنگھائی کڈونگ ایئر پورٹ دھماکے سے لرز گیا ۔ شنگھائی حکام کے مطابق دھماکے سے تین مسافر زخمی ہوگئے ، یہ دھماکہ ٹرمینل نمبر 2ایک چیک ان کاؤنٹر کے قریب ہوا ، ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے والی شنگھائی ا یئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق باور کیا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ دیسی ساختہ آتش گیر مواد کا تھا ، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ، تحقیقات جاری ہیں