پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں یہ کام بالکل نہیں ہو سکتا ؟ بڑی پابند لگا دی گئی

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایسے افراد اور اداروں کی کڑی نگرانی کا اعلان کیا ہے جو رمضان المبارک میں بغیر اجازت کے سوشل میڈیا اورکے ذریعے عطیات جمع کر رہے ہیں۔ یہ عناصر شام میں جاری بحران اور وہاں کے شہریوں کے مسائل کو بنیاد بنا کر مملکت میں شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو جذباتی طور بلیک میل کرتے ہیں۔اس سلسلے میں اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے یہ عناصر اپنے فون نمبروں اور بینک کھاتوں کا اعلان بھی کرتے ہیں تاکہ وہاں عطیات جمع کرائے جا سکیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان کے مطابق یہ مملکت میں نافذ قوانین کی خلاف ورزی ہے، ان میں دہشت گردی اور اس کے لیے مالی رقوم کی فراہمی کے انسداد کا قانون بھی شامل ہے۔سیکورٹی ترجمان نے واضح کیا کہ اس بات کے پیش نظر کہ بغیر اجازت عطیات کا جمع کرنا مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، لہذا وزارت داخلہ تمام شہریوں اور مقیم افراد کو خبردار کرتی ہے کہ اس طرح کی قانون مخالف اپیلوں پر ہرگز کان نہ دھریں اور اپنے مالی عطیات براہ راست اْن متعلقہ اداروں کو بھیجیں جن کے پاس اس کام کا باقاعدہ اجازت نامہ ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے باور کرایا کہ بغیر اجازت عطیات جمع کرنے والوں کو فوری طور پر گرفت میں لایا جائے گا۔ مملکت کے قوانین کے تحت عطیات کے لیے استعمال ہونے والے بینک کھاتوں کو عارضی طور پر ضبط کیا جائے گا۔ غیر قانونی طور پر عطیات جمع کرنے والے غیر ملکی مقیمین کے خلاف مملکت کے نظام کے تحت مقررہ سزاؤں پر عمل درآمد کے بعد انہیں مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…